مدثر نذر ملکی کرکٹ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم

مدثر نذر ملکی کرکٹ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ ڈویلپمنٹ مدثر نذر نے کہا ہے کہ مستقبل کیلئے کھلاڑی پیدا کرنے کیلئے مجھے بورڈ کی جانب سے فری ہینڈ ملا ہوا ہے اور وہ مختلف ریجنز میں کرکٹ انفرا سٹرکچر بہتر کرنے کیلئے اکیڈمیوں کی تشکیل پر توجہ دئیے ہوئے اس سال وہ پہلے سے جاری پروگرامز پر عمل کر رہے ہیں جبکہ جنوری سے ملک بھر میں اکیڈمیوں کو فعال کرنے کے بعد اپنے ڈویلپمنٹ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کریں گے جس میں انڈر13 سے لے کر پاکستان اے ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے لمبے دورانیے کے تربیتی کیمپ لگائے جائیں گے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے سے انڈر16 کھلاڑیوں کا ایک ماہ کا تربیتی کیمپ لگا رہے ہیں جس کے لئے انہوں نے 14 ریجنز سے 32 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے ۔ ان کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز ایک ماہ تک ٹریننگ دیں گے اور ان کی سکلز بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کے ذہن کو پختہ کرنے کے لئے بھی کام کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ اس سال وہ مختلف ریجنز میں اکیڈمیوں کی تشکیل پر زور دے رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں کراچی میں اکیڈمی تکمیل کے مراحل میں ہے جبکہ ملتان میں جدید کرکٹ اکیڈمی زیر تعمیر ہے اور اس کے بعد راولپنڈی میں کرکٹ اکیڈمی بنائیں گے جہاں نئے ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سکولوں سے انڈر13 کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے انہیں ٹریننگ دینے کا آغاز کریں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...