ہیڈ کوچ کی انضمام الحق سے ون ڈے سکواڈ تشکیل دینے کیلئے مشاورت

ہیڈ کوچ کی انضمام الحق سے ون ڈے سکواڈ تشکیل دینے کیلئے مشاورت

دبئی(سپورٹس ڈیسک)قومی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے درمیان ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ہونے والی مشاورت میں ہیڈ کوچ نے آل راونڈرز کی شمولیت کا مطالبہ کردیا۔ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے رابطہ کرکے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کی تشکیل پر مشاورت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کالی آندھی کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر میں تبدیلیوں کا امکان ہے،جبکہ سابق کپتان سلمان بٹ کی واپسی کے معاملے پر بورڈ اور سلیکشن کمیٹی میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔دوسری جانب مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی کا امکان ہے، جبکہ خالد لطیف کو بطور اوپنر ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر نے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حتمی قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان آئندہ ایک دو روز میں کردیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...