تعمیرات کے شعبہ کی شرح نمو میں نمایاں اضافہ ہوا،اقتصادی جائزہ رپورٹ

تعمیرات کے شعبہ کی شرح نمو میں نمایاں اضافہ ہوا،اقتصادی جائزہ رپورٹ

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2015-16 ء کے دوران تعمیرات کے شعبہ نے 13 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے۔ اقتصادی جائزہ رپورٹ برائے مالی سال 2015-16 ء کے مطابق دوران سال تعمیرات کے شعبہ کی شرح نمو میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ اس سے گزشتہ چار سالوں کے دوران شعبہ کی شرح نمو اوسطاً 4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ تعمیرات کے شعبہ کی شرح نمو میں اضافہ کے اسباب میں سی پیک اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے کئی میگا پراجیکٹس شامل ہیں۔

اور توقع ہے کہ جاری مالی سال کے دوران بھی تعمیرات کے شعبہ کی شرح ترقی میں غیر معمولی اضافہ ہو گا جس سے شعبہ سے منسلک صنعتوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

مزید : کامرس


loading...