چین کے فوٹن گروپ کا پاکستان میں آٹو موبائلز کی مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

چین کے فوٹن گروپ کا پاکستان میں آٹو موبائلز کی مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں بھاری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) چین کے فوٹن گروپ نے حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں آٹو موبائیلز کی مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ فوٹن گروپ کے ایک اعلی سطح کے وفد نے سرمایہ کاری بورڈ کے چئیرمین وزیر مملکت ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں اور حکومت مقامی و غیر ملکی سرمایہ کار ی کے فروغ کیلئے پرکشش مراعات کی پیش کش کرتی ہے ۔چینی وفد نے کہا کہ ان کا گروپ آٹو موبائیلز کی مینو فیکچرنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے۔ اس موقع پر چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے گزشتہ سال حکومت کی جانب سے جاری کی گئی آٹو پالیسی کے حوالے سے وفد کو بتایا۔
انہوں نے کہا کہ چینی اداروں کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مراعات سے استفادہ کرنا چاہئے۔

مزید :

کامرس -