پاکستان اور اسرائیل تاریخ میں پہلی بارایک دوسرے کے مخالف آنے کے لئے تیار

پاکستان اور اسرائیل تاریخ میں پہلی بارایک دوسرے کے مخالف آنے کے لئے تیار
پاکستان اور اسرائیل تاریخ میں پہلی بارایک دوسرے کے مخالف آنے کے لئے تیار

  


نیویارک (نیوز ڈیسک) کھیل ہو یا تجارت، سیاست ہو یا ثقافت، پاکستان اور اسرائیل کے درمیان ہمیشہ قطع تعلق ہی رہا ہے مگر تاریخ میں پہلی بار یہ دونوں ممالک میدان میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ میدان سیاست یا سفارتکاری کا نہیں بلکہ کھیل کا میدان ہے اور کھیل بھی ایسا کہ جس میں پاکستان ابھی نووارد ہے۔

امریکی سیاست میں گدھا اور ہاتھی اتنےاہم کیوں؟دلچسپ کہانی آ پ بھی پڑھیئے

اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دیگر کئی ممالک کی طرح پاکستان کی بیس بال ٹیم بھی امریکہ پہنچ چکی ہے اور برازیل، اسرائیل اور پاکستان کوالیفائنگ راﺅنڈمیں حصہ لے رہے ہیں۔ منگل کے روز پاکستانی ٹیم نے اپنے منیجر فاخر شاہ کی زیر نگرانی بروکلین کے ایم سی یو پارک میں ٹریننگ کی۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستان کی کوئی قومی ٹیم اسرائیل کی ٹیم کے مدمقابل ہوگی۔ دیگر ممالک کے برعکس پاکستانی ٹیم کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں سارے کھلاڑی پاکستانی شہری ہیں جبکہ دیگر ٹیموں میں بیرونی ممالک اور خصوصاً امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک کے کھلاڑیوں کو شامل کرکے ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ اگرچہ پاکستان میں اس کھیل کی مقبولیت کچھ زیادہ نہیں ہے اور یہاں اس کے کھلاڑی دستیاب ہونا بھی بہت مشکل ہے تاہم ٹیم کے منیجر کا کہنا تھا کہ ان کے کھلاڑی پرعزم ہیں اور یقینا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ پاکستان کی بیس بال ٹیم میں متعدد ایسے کھلاڑی بھی ہیں جو کرکٹ کے میدان سے بیس بال کی طرف آئے ہیں۔ بیس بال مغربی ممالک میں بے حد مقبول کھیل ہے لیکن پاکستان میں ہاکی اور کرکٹ جیسے کھیل مقبول ہیں، البتہ گزشتہ چند سال سے بڑے شہروں میں بیس بال کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

ضرور پڑھیں: ایک اورکاوش!!!

مزید : کھیل


loading...