ایم کیو ایم کا کوئی رہنما غیر قانونی گرفتار نہیں: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

ایم کیو ایم کا کوئی رہنما غیر قانونی گرفتار نہیں: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
ایم کیو ایم کا کوئی رہنما غیر قانونی گرفتار نہیں: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا کوئی رہنما غیر قانونی طور پر گرفتار نہیں ہے بے گناہ لوگوں کو رہا کردیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا ملک کیلئے ہر جمہوری جماعت کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں اور جو جماعت آئین کی حدود میں رہ کر کام کرے گی اسے پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کا مکمل حق حاصل ہوگا۔ شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں رینجرز یا کوئی اور ادارہ قانون کے تحت صوبائی حکومت کے ماتحت ہے۔ہم پولیس کو بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ آئین اور قانون کو چیلنج کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا اورکرپشن کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مزید : کراچی


loading...