ڈیر ہ ،مکان کی دیوار گرنے سے باپ جاں بحق ،3بچے زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)بستی کانچکانوالی میں بارش کے باعث مکان کی دیوار گرنے سے باپ جاں بحق جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے ،ریسکیو1122نے زخمیوں کو امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ بستی کانچکانوالی میں تیز بارش کے باعث فضل حسین نامی شخص کے مکان کی دیوار اچانک گرگئی ۔ جس کے باعث فضل حسین اور اس کے بچے دیوار کے نیچے آگئے اہل محلہ نے امدادی سرگرمیاں کرکے فضل حسین اور انکے بچوں کو ملبے سے نکالا فضل حسین ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا ۔جبکہ اس کے تین بچے زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو1122کے عملہ نے طبعی امداد کیلئے فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ داخل کردیا۔