خیبر ایجنسی میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہید

خیبر ایجنسی میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ شہید

پشاور(کرائمز رپورٹر) خیبر ایجنسی جمرود کے علاقے میں پاک فضائیہ کا ایف7 طیارہ گر کر تباہ پائلٹ جاں بحق تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی جمرود کے پہاڑی علاقے میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پاک فضائیہ کا ایف 7 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا حادثے کے نتیجے میں فلائٹ لیفٹیننٹ عمر شہزاد شہید ہو گئے واقعہ چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا پولیٹکل ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی خبر ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی نفری جائے حادثے کی طرف روانہ کردی گئی پاک فضائیہ ترجمان کے مطابق طیارہ معمول کی ٹریننگ پرواز پر تھا اور جمرود میں گر کر تباہ ہو ا جس میں شدید زخمی فلائٹ لیفٹیننٹ عمر شہزاد نے جام شہادت نوش کیاتاہم مقامی آبادی کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا اور پاک فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔۔۔۔۔

مزید : ملتان صفحہ اول


loading...