اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری، فلسطین کے خلاف ایسا خوفناک اقدام کہ سن کر آپ کا دل بھی خون کے آنسو روئے گا

اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری، فلسطین کے خلاف ایسا خوفناک اقدام کہ سن کر آپ کا ...
اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری، فلسطین کے خلاف ایسا خوفناک اقدام کہ سن کر آپ کا دل بھی خون کے آنسو روئے گا

  


مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک)فلسطین میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ پانچ روز میں چار نوجوانوں کو شہید کر دیا گیاہے۔الیکڑانک انتفادہ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے بربریت کا ایک اور مظاہرہ کرتے ہوئے دومزید فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے گھسا پٹا الزام دہراتے ہوئے کہا کہ اسامہ مراد جمیل نے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی،فلسطینی اتھارٹی کے مطابق اسامہ کی عمر 15سال تھی،واقعہ میں کوئی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں ہوا۔قبل ازیں ازیں منگل کو 15سالہ عصام سالم اور 16سالہ عامر جمال الرجبی کو قتل کیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی حمایتی پولیس افسر کی قیدی کے ساتھ ایسی خوفناک حرکت کہ پورے امریکہ میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا

جمعہ کو اسرائیلی فوجیوں نے مغربی بینک میں ضلع ہیربون کے ایک لڑکے کوگولی مار کرشدید زخمی کردیا۔رپورٹ کے مطابق اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ پانچ دنوں میں اسرائیلی فوج 4فلسطینی نوجوانوں کو قتل کر چکی ہے۔دوسری جانب مغربی ویسٹ بینک ٹاﺅن کے علاقہ قلقیلیہ میں 13سالہ بارا اویسی کو اس لئے گولی مارکر زخمی کردیا گیا کہ فوج نے اسے رکنے کا کہا تھا لیکن وہ چلتی رہیں ۔بعدازاں تلاشی کے دوران ان کے پاس سے کوئی خطرناک چیز برآمد نہیں ہوئی۔ایک ٹی وی رپورٹرسے بات کرتے ہوئے بارا نے کہاکہ وہ فوجیوں کی بات نہیں سمجھی تھیں اس لئے نہیں رکیں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فوج 50فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...