سعودی عرب میں کھیلا جانے والا وہ ’کھیل‘جس میں ایک دوست نے دوسرے دوست کی جان لے لی

سعودی عرب میں کھیلا جانے والا وہ ’کھیل‘جس میں ایک دوست نے دوسرے دوست کی جان ...
سعودی عرب میں کھیلا جانے والا وہ ’کھیل‘جس میں ایک دوست نے دوسرے دوست کی جان لے لی

  

جدہ(نیوزڈیسک) سعودی عرب کے قومی دن پر ایک نوجوان نے ایک ایسی حرکت کر ڈالی کہ جس میں اس کے دوست کی جان چلی گئی۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب سعودی عرب میں’ کنگ النظیم‘ نامی ایک نوجوان کے ہائی وے پر اپنے دوستوں کیساتھ کار سٹنٹ کے دوران حادثہ ہوگیا جس کے باعث گاڑی میں سوار اس کا دوست موقع پر جاں بحق ہو گیا۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹس پر کی گئی پوسٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا جب مملکت سعودی عرب اپنا 86واں قومی دن منا رہی تھی۔

وہ خوفناک کھیل جس کی وجہ سے سعودی عرب میں روزانہ 20لوگ موت کی وادی میں چلے جاتے ہیں

سوشل میڈیا پر کنگ النظیم کے نام سے منسوب کئی ہیش ٹیگز وائرل ہو چکے ہیں تاہم تاحال کسی بھی سرکاری عہدیدار نے ایسے کسی بھی واقعہ کی تصدیق نہیں کی۔سٹنٹ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ایک کار ڈرفٹنگ کرتی ہوئی جا رہی تھی کہ اچانک ڈرائیور کار پر قابو کھو بیٹھا اور کار حفاظتی جنگلے سے ٹکراتی ہوئی الٹ گئی جس سے کنگ کیساتھ بیٹھا اس کادوست جاں بحق ہو گیا۔سعودی عرب میں کار ڈرفٹنگ ایک پسندیدہ کھیل ہے اور نوجوان بہت زیادہ اس کھیل میں حصہ لیتے ہیں اور ہر سال حادثات میں درجنوں لوگوں کی اس میں ان بھی چلی جاتی ہے۔

بعدازاںملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کو قید اور کوڑوں کیساتھ ساتھ عمر بھر کیلئے ڈرائیو نگ کرنے پر پابندی لگا دی گئی،بعدازاںایک ٹی وی ا نٹرویو میں ملزم کا کہنا تھا کہ اسے اپنے دوست کی ہلاکت پر گہرا دکھ اور رنج ہے،میں مقتول کی والدہ سے اس حادثے پر دل سے تعزیت کرتا ہوں۔

حادثہ پر سماجی ویب سائٹس رپر جہاں گہرے رنج و الم کا اظہار کیا گیا ہے وہاں ڈرفٹنگ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق بھی بحث چل نکلی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -