مینگورہ شہر کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے ،فضل حکیم

مینگورہ شہر کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے ،فضل حکیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مینگورہ (بیورورپورٹ) چیئرمین ڈیڈک سوات ایم پی اے فضل حکیم نے کہا ہے کہ اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کے تمام مسائل حل کرکے دم لیں گے ، شہری حلقہ ہونے کیوجہ سے مسائل زیادہ ہیں جس میں پانی کامسئلہ اہم ہے، خصوصاً ملوک آباد، گنبدمیرہ، زمردکان محلہ اور شاہدآباد فضاگٹ پارک کے مکینوں کے تمام مسائل کی ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے فی الوقت پانی کے عدم فراہمی کیوجہ سے عوام کو جومشکلات درپیش ہیں ان کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، فوری طورپرٹی ایم اے کے انچارج واٹرسپلائی کوطلب کرکے فوری طورپر پانی کی فراہمی پرتوجہ دینے کا حکم دیدیا، گلی کوچوں کی مرمت بجلی کے کھمبوں اورکیبل کیلئے رقوم کی منظوری دی گئی گزشتہ روز چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے ملوک آباد ، راجہ آباد، زمردکان، شاہدرہ ، فضاگٹ شاہدآباد کادورہ کیاعوام کے مسائل سننے اوران کو فوری طورپرحل کرانے کاوعدہ کیادورے کے موقع پر ضلع کونسلرجانان، تحصیل کونسلر شاہدعلی خان، ویلج کونسل ناظم امجدعلی خان مزدورکسان کونسلر محمدعلی خان بھی موجود تھے فضل حکیم خان نے محلہ شاہدآباد فضاگٹ کے پہاڑی پرآباد لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارامشن عوام کے مسائل کاحل ہے انہوں نے کہا کہ تمام مسائل میں سب سے زیادہ توجہ پانی کی فراہمی پرصرف کی جارہی ہے علاقے میں نئی ٹینکی تعمیرکرنے پانی کی کمی کو ہمیشہ کیلئے ختم کرینگے انہوں نے کہا کہ گلی کوچوں کی مرمت پرتوجہ دی جارہی ہے ، بجلی اورگیس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بجلی کھمبے فراہم کئے جائینگے انہوں نے عوام کویقین دلایاکہ ہمارامشن ان کے مسائل کاحل ہے جس کیلئے ہماری کوشش جارہی ہے انہوں نے کہا کہ میں اس وقت چین سے نہیں بیٹھونگا جب تک عوام کے مسائل حل نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ شاہدآباد کاعلاقہ بھی پہاڑی پرواقع ہے ۔ لیکن ہمارامشن اورارادے پکے ہیا8 ہم خدمت کے جذبے سے آئے ہیں اورلوگوں کو دکھادیں گے کہ مسائل اس طرح حل ہوتے ہیں۔