بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس کو روکنے کا فیصلہ واپس لے لیا

بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس کو روکنے کا فیصلہ واپس لے لیا
بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس کو روکنے کا فیصلہ واپس لے لیا

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس کو روکنے کا فیصلہ واپس لیتے ہو ئے ہاٹ لائن پر پیغام دیاہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس کی سیکیورٹی کیلئے انتظامات کر لیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان کو سمجھوتہ ایکسپریس روانہ کرنے سے روک دیا تھا لیکن اب بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان ریلوے حکام کو ہاٹ لائن پر درخواست کی گئی ہے کہ پاکستان کل سمجھوتہ ایکسپریس اپنے وقت پر بھارت بھجوائے ۔ریلوے حکام کا کہناہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس اپنے شیڈول کے مطابق کل صبح آٹھ بجے مسافروں کو لے کر امرتسر کیلئے روانہ ہو گی ۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت نے سمجھوتہ ایکسپریس کے مسافروں کو لینے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان ریلویز سمجھوتہ ایکسپریس روانہ نہ کرے اور یہ فیصلہ احتجاجی مظاہروں کے باعث کیا گیاہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...