پارکس،پلے گراؤنڈز عوام کیلئے انمول تحفہ ہیں،میاں امتیاز
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوام کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے 6 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے سابقہ نرسری گراؤنڈ میں تعمیر ہونیوالے پبلک اینڈ فیملی پارکس عوام کیلئے کھول دیئے گئے ہیں۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پورٹس اینڈ شپنگ میاں امتیازاحمد‘ رکن صوبائی اسمبلی محمدعمر جعفر اور سابق تحصیل ناظم میاں اعجازعامر نے دونوں پارکس اور پلے گراؤنڈز کا افتتاح کیا۔ اس (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
موقع پر اہل علاقہ کی جانب سے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیاگیا۔ میاں امتیازاحمد اور محمدعمر جعفر نے افتتاحی تقریب میں شریک اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلشن اقبال‘ گلشن عثمان‘ جگنو چوک اور شہر کے دوسرے علاقوں کے بعد اب ٹرسٹ کالونی ‘ بزنس مین کالونی اور زمیندارہ کالونی‘اوڈھ کالونی‘ غریب آباد کے عوام کیلئے فیملی پارکس اور پلے گراؤنڈز کی سہولت حکومت کی جانب سے عوام کیلئے انمول تحفہ ہے۔ شہریوں کو چاہئے کہ وہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے ان پارکس کی دیکھ بھال اور یہاں صحت وصفائی کا پورا خیال رکھیں اور ان کی حفاظت کریں۔ انہوں نے کہا کہ رحیم یارخان شہر کو خوبصورت سے خوبصورت اور روشن سے روشن تر بنانا ہمارا مشن ہے۔ اس موقع پر ایس ڈی او بلڈنگ محمد حسنین زیدی‘ میونسپل کمیٹی کے کونسلرز عبدالوحید بھٹی‘ چوہدری محمد امین‘ عمر حمید چوہدری‘ رانا نیک محمد‘ سابق یونین ناظم چوہدری محمد رفیق‘ حاجی عبدالستار‘ ظفر عرفان گجر‘ رانا ضیاء الدین آصف‘ چوہدری محمد زاہد گجر‘ خالد سندھو‘ میاں عمر منیر سمیت عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔