بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ‘ جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب دینگے ‘ شہناز سلیم

بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ‘ جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب دینگے ‘ شہناز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ)بھارت کے جنگی جنون کا پاکستان منہ توڑ جوا ب دیگا مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں ظلم کو چھپانے کیلئے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
خطے میں بھارت جنگ کا ماحول بنارہاہے۔موجودہ حکومت اپنے اقتدار کی مدت پوری کرے گی پیپلز پارٹی کے چیئرمین جوش خطابت میں جمہوریت کو کمزور نہ کریں ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم ملک نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ممبر قومی اسمبلی مسز شہنا ز سلیم ملک نے کہا کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر اپنے مظالم پرپردہ ڈالنے کیلئے خطے میں جنگ کاماحول پیدا کررہی ہے لیکن پاک فوج اور حکومت کے شانہ بشانہ عوام بھارت کے جنگی جنون کا منہ توڑ جواب دینگے ۔
شہناز سلیم