لیاقت بلوچ کا دربار فرید کے سجادہ نشین خواجہ حسین الدین کوریجہ سے رابطہ،خیریت دریافت کی،رہائش گاہ پر حملے کی مزمت

لیاقت بلوچ کا دربار فرید کے سجادہ نشین خواجہ حسین الدین کوریجہ سے ...

ملتان (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان وملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکر ٹری جنرل لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی کے علماء (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

ومشائخ ونگ کے سربراہ وسجادہ نشین دربار فرید کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین کوریجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اُن کی خیریت دریافت کی ، اُن کی رہائش گاہ پر حملے اور توڑ پھوڑ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت پنجاب کی گڈ گورننس کے دعوؤں کی نفی ہے حکومت عوام کے جان ومال کا تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے جس کہ وجہ سے احساس عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہر شخص نے اپنی حفاظت خودکرنی ہے تو حکومت کس مرض کی دوا ہے ۔واقعہ کی ایف آئی آر درج کی جائے اور مکمل تحقیقات کرکے مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لاکر کڑی سزادی جائے۔

لیاقت بلوچ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...