میرج ہال کی دیوار گرنے سے2ہلاکتوں کا نوٹس،بلڈنگ انسپکٹر معطل

میرج ہال کی دیوار گرنے سے2ہلاکتوں کا نوٹس،بلڈنگ انسپکٹر معطل

ملتان ( خبر نگار)میرج ہال کی دیوار گرنے اور2ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر شاہ رکن عالم ٹاؤن نے بلڈنگ انسپکٹر جاوید اقبال کو معطل کردیا ہے اور شاہ رکن عالم میرج کلب کو سیل کرکے ٹی ایم او شاہ رکن عالم ٹاؤن کو تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں بتایا گیا ہے کہ حضوری باغ روڈ پر کئی سال قبل وسیب میرج کلب کے نام سے چلایا جارہا تھا جس پر ٹاؤن نے میرج (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

کلب سیل کردیا۔ مالکان کی جانب سے گودام کے نقشے کی آڑ میں شاہ رکن عالم میرج کلب چلایا جانے لگا ہے جس کی سرپرستی بلڈنگ انسپکٹر جاوید اقبال سمیت دیگر افسران کر رہے تھے۔ میرج کلب کی دیوار گرنے سے 2ہلاکتیں ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر شاہ رکن عالم ٹاؤن فاروق ڈوگر نے بلڈنگ انسپکٹر جاوید اقبال کو معطل کردیا ہے اور میرج کلب سیل کرکے ٹی ایم او شاہ رکن عالم ٹاؤن کو تحقیقات کرکے جلد از جلد رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

کلب سیل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...