ٹیکسلا اوررائے ونڈ میں پی ٹی آئی کا حشر زیادہ براہوگا، سعید مینس

ٹیکسلا اوررائے ونڈ میں پی ٹی آئی کا حشر زیادہ براہوگا، سعید مینس

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما قومی اسمبلی سعید خان منیس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کے منفی طرزِ سیاست سے اس جماعت کا جو حشر لاہور ، وہاڑی ، چیچہ وطنی او ر دیگر شہروں کے ضمنی الیکشنز میں ہو ا ہے وہی حشر ٹیکسلا میں اور اُس سے بھی بد تر حشر رائیونڈ(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

میں ہونے والے فلاپ ڈرامہ کا ہو گا کیو نکہ اس ملک کے عوام اس جماعت کے سربراہ کااصل چہرہ دیکھ چکے ہیں وہ سمجھ چکے ہیں کہ کون اس ملک کو ترقی کی راہ پر گا مزن کرنے کے لیے کوشاں ہے اور کو ن اس ملک میں انارکی اور انتشارکی فضاء پیدا کررہا ہے ہرآنے والادن پی ٹی آئی کو تنزلی کی جا نب لے کر جارہا ہے اگر ان کی طرزِ سیاست یہی رہا تو 2018کا الیکشن جس میں یہ وزیر اعظم بننے کاخواب دیکھ رہے ہیں اُس میں ان کا بالکل صفایا ہو جا ئے گا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعید منیس نے کہا کہ عمران خان سیاست کو بھی کرکٹ سمجھ کرکھیل رہے ہٰں انہوں نے کبھی اسے سنجیدگی سے لیا ہی نہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان کو سیاسی میدان میں رہنے کے لیے عوامی سوچ اُن کی خواہشات کا احترام کرنا ہو گا ۔

سعید مینس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...