چوک سرور شہید میں گرانفروشی پر 4 دکانیں سیل ‘ بھاری جرمانے

چوک سرور شہید میں گرانفروشی پر 4 دکانیں سیل ‘ بھاری جرمانے

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر مظفر گڑھ حافظ شوکت علی کی ہدایت پر ضلع بھر میں گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے ، گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو محمد اختر منڈھیرا نے،علاقہ مجسٹریٹ اور فوڈ عملہ کے ہمراہ چوک سرور شہید میں مختلف دوکانوں پر چھاپے مارے اور سرکاری ریٹ سے تجاوز کرنیوالے،غیر معیاری مٹیریل سے تیار شدہ ناقص اشیاء (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

فروخت کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پرالجنت بیکری20ہزار روپے،المدینہ بیکری15ہزار روپے،ہجویری بیکری15ہزار روپے،سٹی ہوٹل10ہزار روپے،سٹوڈنٹ دہی بھلے5ہزار روپے محمد اسحاق5ہزار روپے کرکے مجموعی طور پر80ہزار سے زائد جرمانہ عائد کر دیا ہے جبکہ کئی دوکانداروں کو صفائی کے ناقص انتظامات پر وارننگ بھی جاری کر دی ہے جبکہ کئی دوکانوں سے اشئیاء کے نمونے حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دئے۔دریں اثناء اسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو محمد اختر منڈھیرا نے چوک سرور شہید میں نا تجاوزات کے خلاف اپریشن بھی کیا ۔

گراں فروشی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...