انجینئر فضل اللہ درانی ریٹائر منٹ کے باوجود میپکو چیف کے عہدے پر براجمان،عارضی چارج دینے کا فیصلہ

Sep 25, 2016


ملتان( سٹاف رپورٹر)ریٹائرمنٹ کے باوجود انجینئر فضل اللہ درانی کو بغیر نوٹیفکیشن چیف ایگزیکٹو میپکو کے عہدے پر براجمان (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
ہوئے 11روز ہو گئے ‘وزارت پانی وبجلی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کے عہدے کا عارضی چارج دینے کا فیصلہ کرلیا گیا‘ معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 5چیف انجینئرز محمود احمد خان‘ سرفراز احمد ہراج‘ ملک سعید احمد وینس‘ کیپٹن سرفراز احمد خان اور شاہد حمید چوہان کے انٹرویو کئے ‘ بتایا گیا ہے کہ 3حتمی ناموں میں انجینئر محمود احمد خان ‘ کیپٹن (ر) سرفراز احمد خان اور شاہد حمید چوہان کے نام شامل کئے جانے کا امکان ہے‘ بی او ڈی ان ناموں کو وزارت پانی وبجلی کے بھیجے گا جو حتمی منظوری دے گی۔
فضل اللہ درانی

مزیدخبریں