پاک بھارت کشیدگی عالمی امن کیلئے درست نہیں، غلام فرید کوریجہ

پاک بھارت کشیدگی عالمی امن کیلئے درست نہیں، غلام فرید کوریجہ

مٹھن کوٹ(نامہ نگار)سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ وچیئرمین تحریک فریدؒ پاکستان وخانوادہ فریدؒ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے مرکزی سیکٹریٹ ایس کیو آئی جھوک فریدؒ میں خانوادہ دربار شاہجمالی خواجہ فیض مصطفی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

پاک بھارت کشیدگی عالمی امن کیلئے درست نہیں حکمرانوں کی کمزور خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے مخالفین کے حوصلے بلند ہوئے کرپشن کیخلاف وسیع آپریشن کی ضرورت ہے لیکن قومی ادارے حکمرانوں کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں تصوف کے فروغ سے دہشت گردی کیخلاف محاذ کو مضبوط کیا جا سکتا ہے لاہور برانڈ حکومت میں تین صوبوں اور سرائیکی وسیب کا استحصال جاری ہے پنجاب میں مولاجٹ کی حکومت ہے جس کا مقصدصوبہ میں رہنے والے سیاسی مخالفین کیخلاف ریاستی اداروں کا گنڈاسے کی طرح استعمال ہے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ حکمرانوں کے غیر آئینی اقدامات کیخلاف کاروائی کریں ساڑھے تین سالہ دورِے حکومت میں حکمرانوں کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کا نعرہ لگانے والے کے دور میں پہلے سے زیادہ خرابی ہوئی آزادی ٹرین میں سرائیکی ثقافتی سٹال نہ لگا کر تعصب کا پیغام دیا گیا ۔

غلام فرید

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...