بیرون ملک مقیم تارکین وطن پاکستان کا اثاثہ ہیں،اعجاز شفیع

بیرون ملک مقیم تارکین وطن پاکستان کا اثاثہ ہیں،اعجاز شفیع

رحیم یار خان(بیورونیوز)بیرون ملک مقیم تارکین پاکستان کا اثاثہ ہیں ان کے لواحقین اور املاک کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے صوبائی و ضلعی سطح پر جو کمیٹیاں تشکیل دی ہیں ان کے ثمرات اوورسیز (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

پاکستانیوں تک پہنچانا ہماری اؤلین ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا ضلعی چیئرمین اوورسیز پاکستانی کمیٹی/رکن صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری اعجاز شفیع نے ضلعی اوور سیز پاکستانی کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے بیرون ملک پاکستانیوں کو مقامی سطح پر درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لیں اور جن درخواست گزاروں کی داد رسی کرتے ہوئے مسائل حل کئے جائیں ان سے کمیٹی کی فعالیت اور اطمینان بارے سرٹیفکیٹس حاصل کئے جائیں۔انہوں نے ضلع بھر سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے دائر کردہ21درخواستوں پر محکمانہ کاروائی کا جائزہ لیا اور بعض درخواستوں پر دادرسی کی فراہمی میں تاخیر کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو فوری عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عدنان خان، فوکل پرسن جام نعیم سمیت ضلع بھر سے مختلف محکموں کے افسران و نمائندگان شریک ہوئے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ضلعی اوور سیز پاکستانی کمیٹی میں دائر درخواستوں پر پیش رفت بارے آگاہ کیا۔

چوہدری اعجاز

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...