وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر موئثراندازمیں اٹھایا،چوہدری ریاض

وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر موئثراندازمیں اٹھایا،چوہدری ریاض

گوجر خان ( تحصیل رپورٹر ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے جنرل اسمبلی اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو جرأت مندانہ انداز میں اٹھایا کشمیریوں کے دل جیت لیے اور قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا نواز شریف واحد لیڈر ہیں جنہوں نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ ڈٹ کر بات کی اور بھارت کو ٹھوک بجا کر جواب دیا بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ان خیالات کا اظہار سینئر مسلم لیگی سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے زمان ہاؤس میں شرقی گوجر خان سے آنے والے مسلم لیگی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری ریاض نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے بھارت کی طرف سے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور بھارتی فوجیوں کی ظلم و بربریت میں پیش کر کے انڈیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی جس سے قوم کے سر فخر سے بلند ہو گئے اور ثابت کر دیا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گا اور بھارتی مظالم پر ہر گز خاموش تنہار ہے گا انڈیا کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا نواز شریف نے صنعتی نمائندگی کر کے کشمیریوں اور پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...