سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون کی فراہمی یقینی بنائیں گے، سعد رفیق
لاہور(خبر نگار خصوصی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹرینوں میں مسافروں کی سہولتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ٹرینوں کی صفائی ستھرائی کے نظام میں مزید بہتری عمل میں لائی جائے ۔ کو چز کی حالت کو بتدریج بہتر بنا کر سسٹم میں شامل کیا جائے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روز ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں ریلوے انجنوں کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارات کے دوران کیا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے آؤٹ سورس کی جانے والی ٹرینوں پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ انویسٹرز کو ہر ممکن تعاون کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اُن کی جائز تجاویز پر فی الفور عمل درآمد کیا جائے۔ اجلاس میں ریلوے انجنوں کے حوالے سے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضرورت کے مطابق آپریشنل نظام کورواں دواں رکھنے کی غرض سے آئندہ دس سے پندرہ سالوں کی پلاننگ اورنئے انجنوں کی پروکیورمنٹ کیلئے ٹریک کپیسٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ۔
سعد رفیق