ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پشاور، ڈی آئی خان، مردان، کوہاٹ،مالاکنڈ،ہزارہ ،راولپنڈی،گو جرانوالہ، سرگودھا ، کشمیر، گلگت بلتستان اور فاٹا سمیت چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاہے ، تاہم فیصل آباد، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان،ڈی جی خان، ڈی آئی خان، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ بارش شورکوٹ میں 40 ملی میٹر، مری 32 ، لیہ 24، بھکر 21 ، نور پور تھل، میانوالی 04 ، ملتان 03، چکوال ایک ، ڈی آئی خان 03 ، بالاکوٹ 02، کوٹلی میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔

موسم

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...