اقتدار میں آکر تاجروں میں تفریق ختم اور مسائل کی نشاندہی کریں گے، لاہور بزنس مین فرنٹ

اقتدار میں آکر تاجروں میں تفریق ختم اور مسائل کی نشاندہی کریں گے، لاہور بزنس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اسد اقبال ، عکاسی ذیشان منیر)لاہور بزنس مین فر نٹ کے عہدیداروں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے 2016-17لؤکی مہم کے سلسلہ میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چھوٹے و بڑے تاجروں والی روایتی سیاست کو ختم کر کے تمام تاجروں کے مسائل کی آواز اقتدار کے ایوانوں میں اٹھائیں گے اور تاجر برادری میں تفر یق پیدا کر نے والوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کر یں گے جبکہ کاروباری سر گر میوں کو پروان اور ملکی معیشت کو مستحکم کر نے کے لیے بھاری بھر کم فیسوں کے عوض ویزے فروخت کرنے والوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور اقتدار میں آ کر لاہور چیمبر کے تمام معزز ممبران کے لیے ویزہ لیٹر کا اجراء بلا معاوضہ اور آسان بنائیں گے ۔لاہور میں واقع مارکیٹوں میں لاہور بزنس مین فر نٹ کا تاریخی استقبال اس بات کی نو ید ہے کہ 27ستمبر کو حق ، سچ ، نڈر اور با صلاحیت قیادت منتخب ہو گی جس کے لیے لاہور بزنس مین فر نٹ اپنے منشور پر گامزن ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار لاہور بزنس مین فر نٹ کے روح رواں اور بانی لیڈر محمد امجد چوہدری نے گزشتہ روز "پاکستان فورم "میں اظہار خیال کر تے ہوئے کیا جبکہ اس مو قع پر لاہو ر چیمبر کے انتخابات میں حصہ لینے والے ایسو سی ایٹ کلاس کے راجہ حسن اختر ، شیخ فضل الہی ، آغا افتخار ،مسعو د عالم بٹ ، مرزا قاسم بیگ ، محمد رمضان ، محمد ارشد بھٹی ، محمد یسین اور عمران بخاری بھی مو جو د تھے ۔ لاہور بزنس مین فر نٹ کے گروپ لیڈر محمد امجد چوہدری نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے لاہور بزنس مین فر نٹ کو تیسر ا سال ہے ۔پہلے سال میں لاہور بزنس مین فر نٹ 42فیصد جبکہ دوسرے سال 45فیصد ووٹ حاصل کیے تاہم رواں سال ہو نے والے انتخابات میں لاہور کی مارکیٹوں میں جو پذیرائی اور حو صلہ افزائی لاہور بزنس مین فر نٹ کے امیدواران کی ہو رہی ہے اس کی مثال پہلے نہیں ملتی ۔ انھوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کے بر سر اقتدار گروپ نے ہمیشہ تاجروں کو ریلیف دینے کی بجائے مفادات کا سو دا کیا ہے اور ہر سال لاہور چیمبر اچیو منٹ ایوار ڈ زکو قابلیت کی بجائے5سے 35لاکھ روپے میں فروخت کیا جاتا ہے جس کا سد باب کیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ لاہور بزنس مین فر نٹ نے لاہو ر چیمبر کی ووٹر لسٹ میں 1350ووٹرز کو جعلی قرار دیتے ہوئے چیلنج کر دیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کے عہدیدارن سمیت ماتحت عملہ ویزے سٹیمپ کروانے کے لیے لاکھوں روپے ہڑپ کر رہے ہیں جن کو اقتدار میں آ کر احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کر یں گے ۔راجہ حسن اختر ، محمد یسین اور مرزا قاسم بیگ نے کہا کہ لاہو ر چیمبر آف کامرس میں موروثی سیاست کو پروان چڑھایا جارہاہے اور بر سر اقتدار گروپ ایسے امیدوار سامنے لارہا ہے جو بزنس مین نہیں بلکہ نام نہاد لیڈران کی اولادیں ہیں جس کی بھر پور مذمت کر تے ہیں ۔ شیخ فضل الہی ،عمران بخاری نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم امجد چوہدری کی قیادت میں لاہور چیمبر کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جن کو لاہور چیمبر کا ہر معزز ممبر عزت اور وقار کی نظر سے دیکھتا ہے۔مسعو د عالم بٹ ،آغا افتخار ، محمد رمضان اور محمد ارشد بھٹی نے کہا کہ لاہور کسٹم کلیرنس ایجنٹس ایسو سی ایشن نے لاہور چیمبر کے انتخابات میں لاہور بزنس مین فر نٹ کی بھر پور حمایت کی ہے اور انشاء اللہ بر سر اقتدار گروپ کو شکست کا سامنا آنے والے الیکشن میں ہوگا ۔