وزیراعظم تھریسامئے نے بھی پنجاب کی تیزرفتار ترقی کی تعریف کی ہے،تھامس ڈریو

وزیراعظم تھریسامئے نے بھی پنجاب کی تیزرفتار ترقی کی تعریف کی ہے،تھامس ڈریو

لاہور(جنرل رپورٹر)برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو.نے ملاقات کے دوران صوبہ پنجاب میں تیزرفتار ترقی کو سراہا اور وزیراعلیٰ شہبازشریف کی لیڈر شپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب تیزی سے ترقی کررہا ہے اورانہوں نے عوام کی فلاح وبہبود اورسماجی شعبوں کی بہتری کیلئے شاندار اقداما ت کیے ہیں ۔ شہباز شریف کی لیڈر شپ کے باعث تعلیم،صحت اوردیگر سماجی شعبے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مئے نے بھی پنجاب کی تیزرفتار ترقی کی تعریف کی ہے برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مئے کے اگلے برس پاکستان کا دورہ کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نہ صرف ترقی ہورہی ہے بلکہ عوام بھی شہبازشریف کے دوررس اصلاحاتی پروگرامز سے مستفید ہورہے ہیں کیونکہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے وزیر اعلی شہباز شریف نے قابل تقلید اقدامات اٹھائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں برطانوی ٹیکس پیئرزکے پیسے کا درست اور شفاف استعمال یقینی بنایا گیا ہے ۔

تھامس ڈریو

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...