جناح ہسپتال میں کانگووائرس کی مشتبہ مریضہ دم توڑ گئی،خون کے نمونے لیبارٹری کوارسال

جناح ہسپتال میں کانگووائرس کی مشتبہ مریضہ دم توڑ گئی،خون کے نمونے لیبارٹری ...

لا ہور (جنر ل ر پورٹر )کانگو وائرس کی مشتبہ مریضہ جناح ہسپتال میں دم توڑ گئی، خون کے نمونے لیبارٹری تجزیے کیلئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کو بھجوا دیئے گئے۔تفصیلا ت کے مطا بق کانگو وائرس کا خطرہ بدستور موجود ہے۔ موڑ کھنڈا ننکانہ صاحب کی رہائشی خاتون ولایت بی بی کو کانگو وائرس لاحق ہونے کے شعبہ میں جناح ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔ ولایت بی بی کے خون کے نمونے لیبارٹری تجزیہ کیلئے این آئی ایچ کو ارسال کر دیئے گئے ہیں تاکہ کانگو وائرس کی تصدیق ہوسکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...