لاہورکی عمارتوں پر لگی تاریخی گھڑیاں رک گئیں،مرمت کی منتظر

لاہورکی عمارتوں پر لگی تاریخی گھڑیاں رک گئیں،مرمت کی منتظر

لاہور (خبر نگا رخصوصی) صوبائی دارالحکومت لاہور کی بعض تاریخی عمارتوں پر لگی ہوئی تاریخی گھڑیوں کی سوئیاں بھی رک گئیں۔ لاہورکی یہ تاریخی گھڑیاں جی پی او، میوہسپتال، ٹاؤن ہال، پی ایم جی آفس گورنمنٹ کالج اور پنجاب یونیورسٹی کی عمارتوں پر انگریز دور میں لگائی گئی تھیں۔ جن کا مقصد شہر کی سڑکوں پر راہ چلتے لوگوں کووقت دیکھنے کی سہولت فراہم کرنا تھا۔ لیکن آج کے اس دور میں جہاں اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ میٹروبس پر اجیکٹ جیسے بڑے بڑے منصوبے شروع کیے گئے ہیں وہاں ان تاریخی گھڑیوں کی حالت زار کو درست رکھنے میں حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...