انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے وفد کی سینیٹر سعید غنی سے ملاقات

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے وفد کی سینیٹر سعید غنی سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے وفد نے وزیراعلیٰ سند ھ کے مشیر برائے محنت و افرادی قوت سینیٹر سعید غنی سے کراچی میں ملاقات کی۔ آئی ایل او کے وفد کی قیادت آئی ایل او ایشیاء کی ڈپٹی ڈائریکٹر مس ٹوموکونشی موتو نے کی جبکہ انکی معاونت کے لئے آئی ایل او پاکستان کا عملہ بھی موجود تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محنت و افرادی قوت نے ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوشن کے مرکزی دفتر میں خوش آمدید کیا۔ وفد سے بات کرتے ہوئے سینیٹر سعید غنی نے آئی ایل او کے وفد کو مزدوروں کے حوالے سے سندھ حکومت کی ترجیحات سے آگاہ کیا اور ساتھ ہی سندھ حکومت کے محنت کشوں کے حوالے سے اٹھائے جانے والے انقلابی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی ۔ آئی ایل او کے وفد نے سینیٹر سعید غنی سے بات چیت کرتے ہوئے مستقبل میں سندھ حکومت کے ساتھ مشترکہ پروگرام کرنے میں اظہار دلچسپی ظاہر کی، جس پر صوبائی مشیر برائے محنت سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ محکمہ محنت آئی ایل او کو سندھ میں خوش آمدید کہتا ہے اور انہیں ہر طرح کی معاونت دینے کے لئے تیار ہیں۔ صوبائی مشیر نے وفد کو بتایا کہ سندھ حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی پاکستان کے محنت کشوں کے لئے بہتر سے بہتر قوانین بنانا چاہتے ہیں اور محنت کشوں کی زندگی میں تبدیلی ہماری جماعت کا اولین ایجنڈا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...