جدہ سے لاہور آنیوالی ائیربلیو کی فلائٹ اچانک کینسل ،مسافر رل گئے

جدہ سے لاہور آنیوالی ائیربلیو کی فلائٹ اچانک کینسل ،مسافر رل گئے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)جدہ سے لاہور آنے والی ائیربلیو کی فلائٹPA-471اچانک کینسل کر دی گئی ۔4پرائیویٹ کمپنیاں ارحم ٹریول،المقدس ٹریول،طیران حرمین،کاروان مکہ مدینہ کے 300سے زائد حجاج کرام جدہ ائیرپورٹ پر رُل گئے ،ائیربلیو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،24گھنٹے کے بعد 200حجاج کرام کو لاہور ائیرپورٹ کے لیے روانہ کر دیا اور کہا کہ جہاز چھوٹا ہے باقی 100کو کل روانہ کریں گے ،100حجاج کرام سراپا احتجاج،ائیربلیو نے حجاج کرام کو جو ہوٹل فراہم کیا اس نے ایک وقت ناقص چاول دینے کے بعد کھانا دینے کے بعد کھانا دینے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق 22ستمبر کو جدہ سے لاہور آنے والی ائیربلیو کی فلائٹ نمبرPK-471کے حجاج کرام روانگی کے لیے جب ائیرپورٹ پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ آپ کی فلائٹ نا گریز وجوہات کی بنا پر کینسل کر دی گئی ہے البتہ آپ کو ہوٹل دے رہے ہیں جس کے بعد حجاج کرام نے احتجاج شروع کر دیا 24گھنٹے کے بعد 200حجاج کرام کو لاہور روانہ کیا گیا 100حاجی ابھی تک جدہ ائیرپورٹ پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

مسافر رل گئے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...