ذہنی معذور بچے کو سکول لانے کے لئے ایسا طریقہ کہ جان کر آپ بھی داد دیں گے

ذہنی معذور بچے کو سکول لانے کے لئے ایسا طریقہ کہ جان کر آپ بھی داد دیں گے
ذہنی معذور بچے کو سکول لانے کے لئے ایسا طریقہ کہ جان کر آپ بھی داد دیں گے

  


نیویارک(نیوزڈیسک) امریکی ریاست پینسیلوینیا میں ایک ذہنی معذور بچے کو سکول میں لانے کے لئے ایک ایسا طریقہ استعمال کیا گیا کہ آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق 16سالہ شین مہریرکو ڈاؤن سینڈروم ہے جس کی وجہ سے اسے ذہنی معذوری کا مسئلہ درپیش تھاجس کی وجہ سے وہ سکول جانے سے گھبرارہا تھا اور ماضی میں اس کا سکول میں جھگڑا بھی ہواتھا۔اس کے وادلین نے فیس بک پر پوسٹ کیا کہ انہیں اپنے بچے کی بہت زیادہ فکر ہورہی ہے،اس بات کو دیکھتے ہوئے ایک ہیوی بائیک کلب نے رضاکارانہ طور پر ایک فیصلہ کیا۔انہوں نے اسے سکول پہنچانے کے لئے اور اسے خوش کرنے کے لئے 16ہیوی بائیکس لیں اور اسے صبح 6بجے گھر سے اٹھایا اور کسی وی آئی پی کی طرح سکول لے کر روانہ ہوئے۔وہ کسی مہمان خصوصی کی طرح ہلمیٹ اور جیکٹ پہن کر بائیک کے پیچھے بیٹھ گیااور راستے میں 100مزید بائیکرز مل گئے۔سکول کے دروازے پر اس کا پرتپاک استقبال کیاگیا،سکول میں داخل ہونے سے قبل شین نے تمام لوگوں سے ہاتھ ملایا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔اس کا کہنا تھا کہ وہ یہ تمام سرگرمی دیکھ کر بہت خوش ہوا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...