خونیں تنازعہ ختم‘ فریقین پر ایک کروڑ 86لاکھ روپے جرمانہ

خونیں تنازعہ ختم‘ فریقین پر ایک کروڑ 86لاکھ روپے جرمانہ
خونیں تنازعہ ختم‘ فریقین پر ایک کروڑ 86لاکھ روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کند ھ کوٹ (ویب ڈیسک)کندھ کوٹ کے قریب میانی بدانی کے کچے علاقہ میں 45سال قبل خاتون کو اغوا کرکے غائب کرنے والے معاملے پر شروع ہونے والے خونیں تنازعہ کا ڈہرکی کی میاں مٹھو بھر چونڈی سردار حیدر علی خان جکھرانی، سردار محمد صلاح بنگوار، سرداراحمد علی خان بنگوار، سید بشیر احمد شاہ جیلانی، سابقہ ایم این اے میرگل محمد خان جکھرانی، سردار اظہر حسین کماریو، سردار اکرم خان سولنگی، سابقہ ایم این اے میر غالب حسین خان ڈومکی، سردار شمشیر خان مزاری، میر منیر خان کھوسہ ودیگر کی سرپرستی میں جرگہ ہوا بنگوار برادری پر ایک کروڑ چالیس لاکھ سُڈر برادری پر چھیالیس لاکھ روپے جرمانہ کردیاگیا،  علاقہ کے معززین اور وڈیروں سمیت فریقین سُڈر اور بنگوار برادری کی شرکت 10افراد قتل متعدد زخمی ہوئے تھے ، مجموعی طورپر ایک کروڑ چھیاسی لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ،فی خون بہا دس لاکھ روپے مقررکیاگیا، بنگوار برادری کے تین اور سُڈر برادری کے 6 قتل ہوئے مقتولین میں حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید :

کشمور -