لیبیا، مسلح تصادم، 13افراد ہلاک
طرابلس(آئی این پی)لیبیاکے دارالحکومت طرابلس میں تازہ مسلح تصادم کے نتیجے میں 13افراد جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیاکے دارالحکومت طرابلس میں مسلح گروپوں کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں کم سے کم 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔پرتشدد کارروائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب وزارت دفاع سے منسلک ساتویں انفینٹری بریگیڈ نے شہر کے جنوبی نواحی علاقے میں اپنے ٹھکانوں پر حملوں کا الزام لگایا۔لیبیا2011 سے بحران کا شکار ہے جب نیٹو کی حمایت سے شروع ہونے والی شورش4 دہائیوں سے برسر اقتدار رہنے والے صدر معمر قذافی کی بے دخلی اور موت کا باعث بنی۔