35سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

35سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار)گڑھی شاہو کے علاقے سے 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی بتایا گیا ہے کہ گڑھی شاہو کے علاقے گڑھی شاہو بازار کے قریب 35سالہ نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی جسے بعد ازاں ناکامی پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا پولیس کے مطابق لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے بجھوا دیا گیا ہے پورسٹمارٹم رپورٹ کے بعد اس کی موت کی وجہ سامنے آئے گی جس کی روشنی میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

مزید :

علاقائی -