اے سی سی اے کی تھاٹ لیڈر شپ کے 75 سال
کراچی (پ ر)سال 1943 میں ایک ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ادارے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈسرٹیفائیڈ اکاؤنٹینٹس کی خدمات کے 75 سال مکمل ہوگئے ہیں۔اے سی سی اے کی تحقیق نے کارپوریٹ آمدن پر ٹیکسوں کی کمی کے اثرات اور پانی کے ذخائر کے لیے اکاؤنٹنگ سے متعلق موضوعات پر مباحثہ کوتوسیع دی تو کاروبار اور معاشرے کی بدلتی ہوئے تقاضوں میں روبوٹک اور اے آئی میں تحقیق اور اکاؤنٹنگ میں انسانی عمل دخل کی اہمیت کی عکاسی واضح ہوئی ہے۔اے سی سی اے گزشتہ 110 سالوں سے اکاؤنٹینسی کے پیشے کا موجد ہے جس میں تحقیقی ٹیموں کے نتائج نے پیشے میں عالمی لیڈر بننے کے ان کے مشن کو بڑھانے میں مدد کی۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے اہم شعبوں میں اے سی سی اے نے متعدد تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ حال ہی میں اے سی سی اے نے دو رپورٹس کا اجراء کیا۔جس میں ایک چین کے نکتہ نظر کے بارے میں اور دوسری مکمل طور پر سی پیک کے تحت پاکستان کیلئے مواقع کے بارے میں ہے۔ اے سی سی اے اور پی سی آئی کی مشترکہ رپورٹ کا مقصد کاروبار کو فروغ دینا اور رسک مینجمنٹ اور ترقی کے لئے بہتر تذویراتی منصوبہ بندی کیلئے مستقبل کے منظر نامے کا جائزہ لینا ہے۔