بھارت ہٹ دھر می چھو ڑکر مذاکرات کی میزپر آئے،رحمت بھائی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)بزرگ سماجی رہنما رحمت بھائی نے کہا ہے بھارت ہٹ دھر می چھو ڑکر مذاکرات کی میزپر آئے ۔خطے میں اس وقت تک تناؤ کی کیفیت ختم نہیں ہو سکتی جب تک بھارت مذکرات کیلئے سنجیدہ نہیں ہوتا ۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی ۔رحمت بھائی نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ قیام پاکستان کے بعد سے حل طلب ہے اور بھارت اس مسئلہ پر ہمیشہ سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتا آیا ہے ۔رحمت بھائی نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی فہرست طویل ہے ۔عالمی برادی بھارتی مظالم سے بخوبی آگا ہیں ۔انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مقبوضہ وادی میں مظالم کی تاریخ سے آگا ہ ہیں مگر ہمیشہ سے تماشائی کاکرداراداکرتی آئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل استصواب رائے میں ہے ،بھارت جبری طور پر مقبوضہ وادی پر اپنا تسلط قائم رکھ کر اسے فتح نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا حالیہ بیان افسوسناک ہے وہ اپنے ملک کے عوام کو آگ وخون میں جھونکنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے ۔رحمت بھائی نے کہا کہ کہ عالمی برادری مداخلت کرے اور مسئلہ کشمیر حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔