وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں بجلی کے نرخوں میں 2 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے جبکہ نیپرا کی بجلی 3 روپے 75 پیسے یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاور ڈویژن بجلی ٹیرف سے متعلق سمری ای سی سی میں پیش کرے گی۔ اجلاس میں ایل این جی ٹرمینلزسے متعلق رپورٹ پر بھی غور ہوگا۔