منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی،آصف زرداری اور فریال تالپور حاضری لگا کرعدالت سے روانہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس میں ضمانت پر رہا سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوگئے۔سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید اور ان کے تینوں بیٹوں سمیت دیگر کی ضمانت پر رہائی کا آج آخری روز ہے۔
بینکنگ کورٹ کراچی میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے درخواست پر کارروائی کی مخالفت کی۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اومنی گروپ کے اکاؤنٹس سے متعلق کسی بھی قسم کا فیصلہ دینے سے روکا ہے جس پر انور مجید کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آرڈر جاری کرنے سے منع کیا ہے دلائل دینے سے نہیں۔
اس موقع پر بینکنگ کورٹ کے جج نے کہا کہ پہلے سپریم کورٹ کا حکم نامہ پڑھ لیں اس کے بعد فیصلہ کریں گے۔جس کے بعد عدالت نے جعلی اکاو¿نٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔