کالاباغ ڈیم تباہی کا منصوبہ ہے، آرٹیکل 6 کیلئے تیار مگر حمایت نہیں کرسکتے، اسفندیارولی

کالاباغ ڈیم تباہی کا منصوبہ ہے، آرٹیکل 6 کیلئے تیار مگر حمایت نہیں کرسکتے، ...
کالاباغ ڈیم تباہی کا منصوبہ ہے، آرٹیکل 6 کیلئے تیار مگر حمایت نہیں کرسکتے، اسفندیارولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم پختونوں کی تباہی و بربادی کا منصوبہ ہے ہم آرٹیکل 6کا سامنے کرنے کیلئے تیار ہیں مگر کسی صورت کالاباغ ڈیم کی حمایت نہیں کرسکتے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اے این پی دھاندلی کیخلاف اپوزیشن کے ہر فیصلہ کا ساتھ دےگی،اعتدال پسند طبقات پر جبری فیصلے مسلط کرنے کے نتائج بھیانک ہونگے، اے این پی دھاندلی کیخلاف اپوزیشن کے ہر فیصلہ کا ساتھ دے گی ،اعتدال پسند طبقات پر جبری فیصلے مسلط کرنے کے نتائج بھیانک ہونگے، ضمنی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے کسی صورت میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز باچا خان مرکز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کی مذمت کی تاہم انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم کو نازیبا الفاظ زیب نہیں دیتے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خطے میں ماسوائے چین کے کسی ہمسایہ ملک کیساتھ تعلقات بہتر نہیں اور یہ خطے کے امن کی راہ میں رکاوٹہے،اسفندیار ولی نے کہا کہ پرامن افغانستان کے بغیر پرامن پاکستان کا تصور پاگل پن ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کاروبار کیلئے بارڈر کھولا جانا چاہئے ،ویزے کی سہولت دی جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہو ،اس سے افغانستان کو بھی فائدہ ہو گا اور پاکستان کے ہاتھ مضبوط تجارتی منڈی بھی آ جائیگی،دونوں ممالک میں رشتے مزید مضبوط ہو نگے اور امن کے قیام میں مدد ملے گی جو دونوں ملکوں کی ترقی کیلئے اشد ضروری ہے۔