ہمارا جینا مرنا پاکستان کیساتھ، سب کچھ لٹانے کو تیار ہیں: بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کے بعد تھر کی اقلیتی برادری بھی میدان میں آگئی

ہمارا جینا مرنا پاکستان کیساتھ، سب کچھ لٹانے کو تیار ہیں: بھارتی آرمی چیف کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ ( سید ریحان شبیر ) بھارتی آرمی چیف کے پاکستان کےخلاف زہریلے بیان اور پاکستان کو گیڈر دھمکیاں دینے بھارتی جنگی جنون کےبعد سندھ سے ملحقہ سرحدی اضلاع عمرکوٹ اور تھرپارکر سمیت پوری پاکستانی قوم جاگ اٹھی ہے خصوصاً سندھ کی سرحدی اضلاع کی اقلیتی برادری میں جذبہ حب الوطنی جوش ولولہ قابل دید ہے وطن عزیز کی سلامتی بقاء و حفاظت کی خاطر تمام اقلیتیں پاک افواج کےشانہ بشانہ اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہے ہمارا جینا مرنا پاکستان کےساتھ ہے اس وطن کی پاک مٹی نے ہمیں سب کچھ دیا ہے مختلف سیاسی سماجی اقلیتی مذہبی شہری اور عوام کی "ڈیلی پاکستان آن لائن "کے خصوصی سروے میں بات چیت ۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی وزیراعظم مودی کے جنگی جنون اور بھارتی آرمی چیف کے پاکستان کے خلاف گیڈربھبکیوں کےبعد پوری پاکستانی قوم جاگ اٹھی ہے خصوصاً سندھ کے سرحدی اضلاع تھرپارکر اور عمرکوٹ میں بسنے والی مختلف اقلیتیں ہندو برداری میں وطن سے محبت اور جذبہ حب الوطنی دیکھنے کےقابل ہے "نمائندہ ڈیلی پاکستان آن لائن "کو مختلف اقلیتی رہنماؤں جن میں سندھ کے معروف پامسٹ ماہر علم نجوم بھگوان داس جٹیا سول سوسائٹی کے سرگرم سیاسی سماجی رہنما بنسی مالھی اور صحافی سماجی رہنما بھگوان داس لوہانہ نے سروے رپورٹ میں اپنے تاثرات میں کہا کہ اس پاک وطن کی مٹی نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتی قوموں ہندوؤں کو ہرطرح کی مکمل آزادی حاصل ہے ۔

ان رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی حفاظت اور بقاء کے لیے ہم اپنا تم من دھن سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہے عمرکوٹ کے معروف عالم دین اور جامع مدینہ مسجد عمرکوٹ کے خطیب مفتی حماد اللہ اور صحافی عمران شاہ نے کہا کہ وطن کی حرمت کےلیے بچہ بچہ کٹ مرنے کو تیار ہے ہمیں صرف اور صرف سپہ سالار کے ایک حکم کی دیر ہے تھر اسلامک کے میڈیا کوآرڈینیٹر ریحان شبیر نےکہا کہ پاکستان اسلامی ممالک میں واحد ایٹمی ملک ہے دشمن نےاگر پاکستان کیطرف میلی آنکھ دیکھا تو دشمن کی وہ آنکھ ہی نکال دی جائے گی پوری اس نازک گھڑی میں یکجا ہے دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے سماجی رہنما اشوک کانجی مل وغیرہ نے اپنے تاثرات میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی اور بھارتی فوج کشمیر پر اپنے مظالم مظلوم کشمیریوں کو آئے روز شہید کرنا کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کےلیے پاکستان کے خلاف بےبنیاد من گھڑت زہریلا پروپگینڈا کررہی ہے مگر اب دنیا کے آگے بھارت کا مکروہ چہرہ بےنقاب ہوچکا ہے بھارت کو اپنے ظلم ستم کا حساب دینا ہوگا ۔علاقے کے مشہور و معروف باروچی عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ میں "1965" کی بھی اس "1971"کی بھی پاک بھارت جنگ دیکھی ہے مگر اب حالات کچھ اور ہے بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے بھارت کو وہ سبق سکھایا جائے گا کہ بھارت کی آنے والی آئندہ نسلیں بھی یاد رکھیں گی بھارت ہوش کے ناخن لیں "نمائندہ ڈیلی پاکستان ‘‘کو کئی نوجوانوں کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اگر بھارت نے ہم پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو ہم اپنی بہادر پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ ملا کر وطن عزیز کی ایک ایک انچ سرزمین کی حفاظت کی جائے گی اور وقت ثابت کردے گا کہ جاگ اٹھا ہے سارا وطن ۔