رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس:احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی پلیڈر بدلنے کی درخواست منظور کرلی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس کی سماعت میں عدالت نے شوکت ترین کی جگہ پیش ہونے والے نمائندہ کو تبدیل کرنے کی استدعا منظورکرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی15 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رینٹل پاور پروجیکٹ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی اس موقع پرسابق وزیر خزانہ شوکت ترین احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش ہوئے اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنی جگہ پیش ہونے والے نمائندہ کو تبدیل کرنے کی استدعا کردی جسے عدالت کی جانب سے منظور کر لیا گیا۔جبکہ رینٹل پاور پروجیکٹ سے متعلق دوسرے ریفرنس پر احتساب عدالت نمبر2میں سماعت ہوئی جس میں جج ارشد ملک نے بھی پلیڈر بدلنے کی شوکت ترین کی درخواست منظور کرلی اور شوکت ترین نے زیر سماعت ریفرنسز میں ظافر خان کی جگہ عمیر قریشی کو نمائندہ مقرر کر دیا۔احتساب عدالت نے گواہ شوکت علی اور محمد فرحان کی عدم حاضری کے باعث کیس کی مزید کارروائی15 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔