سندھ میں بدعنوان افسران کا ڈیٹا تیار کر لیا گیا

سندھ میں بدعنوان افسران کا ڈیٹا تیار کر لیا گیا
سندھ میں بدعنوان افسران کا ڈیٹا تیار کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں بدعنوان سرکاری افسران کاڈیٹا تیارکرلیاگیا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق احتسابی اداروں کےانٹیلی جنس یونٹ نے یہ خفیہ رپورٹ بنائی ہے،بدعنوان سرکاری افسران کی تفصیلات جمع کرنے میں ایک سال لگا۔اخباری ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیٹاجمع کرنے کیلئے ایف بی آرسے بھی معلومات لی گئی ہیں،کرپٹ افسران کی غیرملکی شہریت،دوروں کی تفصیلات اور کرپٹ افسران کے اہل خانہ سمیت اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرلی گئیں۔اہم اورپرکشش عہدوں پرطویل عرصے سے تعینات افسران اورعملے کے کوائف جمع کیے گئے ہیں،سیاسی پشت پناہی والے افسران اوراہم منصوبوں کےڈائرکٹرزکی فہرستوں پرمرحلہ وارکارروائی ہوگی۔