اصغرخان عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو ان کیمرہ بریفنگ کی اجازت دے دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اصغرخان عملدرآمد کیس کی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈی جی ایف آئی اے کی ان کیمرہ بریفنگ کی درخواست منظور کرتے ہوئے بشیر میمن کو ان کیمرا بریفنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اصغرخان عملدرآمد کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی ۔اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن سپریم کورٹ کے روبرو پیش ہوئے اور ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کوان کیمرہ بریفنگ کی درخواست کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ کیس کے بعض حقائق عدالت کو علیحدہ سے بتانا چاہتے ہیں۔جس پر عدالت نے ان کیمرہ بریفنگ کی اجازت دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ تمام حقائق قوم کے سامنے آنے چاہئیں، کوئی ادارہ قانون سے بالا نہیں ہے۔سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو ان کیمرا بریفنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم بھی دے دیا۔