قومی دن کے موقع پر سعودی عرب میں ریکارڈ قائم ہو گیا، لوگوں نے خوشی میں وہ کام کر دیا جو آج تک نہ ہوا تھا

قومی دن کے موقع پر سعودی عرب میں ریکارڈ قائم ہو گیا، لوگوں نے خوشی میں وہ کام ...
قومی دن کے موقع پر سعودی عرب میں ریکارڈ قائم ہو گیا، لوگوں نے خوشی میں وہ کام کر دیا جو آج تک نہ ہوا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی شہریوں نے مل کر پہلی بار ایسا کام کر دیا ہے کہ ورلڈ ریکارڈ قائم ہو گیا۔ ویب سائٹ سن رائز ٹوڈے کے مطابق سعودی شہریوں نے قومی دن کی خوشی پر 20شہروں کے 58مختلف مقامات سے بیک وقت آتش بازی کا مظاہرہ کیا ، جس میں 9لاکھ سے زائد ’شرلیاں‘وغیرہ چلائی گئیں، جو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق عالمی ریکارڈ ہے۔
2014ءمیں کویتی شہریوں نے یہ ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا جو 2016ءمیں فلپائنی شہریوں نے نیوایئرنائٹ پر 8لاکھ 10ہزار 904شرلیاں چلا کر توڑ ڈالا۔فلپائنی شہری ایک گھنٹے تک آتش بازی کرتے رہے جو بارش شروع ہو جانے پر ختم ہو گئی۔اب سعودی شہریوں نے فلپائنیوں سے یہ اعزاز چھین لیا ہے۔ سعودی عرب میں آتش بازی کے اس سب سے بڑے مظاہرے کا اہتمام جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے کیا تھا۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اب وہ لیزر لائٹس کے ذریعے آسمان میں سعودی سعودی پرچم بنانے کا ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کرے گی۔ یہ پرچم 400میٹر لمبا اور 350میٹر چوڑا ہو گا جو 300ڈرون طیاروں پر لگی لیزرلائٹس کے ذریعے بنایا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -