وزیراعظم کی زیرصدارت نیکٹا بورڈ آف گورنرز کا اجلاس،نیکٹا کے کردار کا ازسرنو جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیکٹا بورڈ آف گورنرزکے اجلاس کااعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے 20 نکات کاجائزہ لیا گیا ۔وزیراعظم نے نیکٹاکے کردارکاازسرنوجائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کردی جو ایک ہفتہ میں اپنی سفارشات وزیراعظم کوپیش کرے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف طویل عرصہ سے حالت جنگ میں ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فورسز اور شہریوں نے جانوں کانذرانہ پیش کیا،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں انٹیلی جنس اداروں کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں،سکیورٹی اداروں کی بدولت ملک میں امن وامان کی صورتحال بہترہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ اس سے پہلے نیکٹابورڈآف گورنرزکااجلاس کبھی نہیں ہوا،گزشتہ حکومت کی عدم توجہی کے باعث نیکٹا غیرفعال رہا، نیکٹا کوموثرادارہ بنانے کی ضرورت ہے۔