”ہم بدلہ لیں گے۔۔۔“ مکی آرتھر نے ’اعلان جنگ‘ کر دیا، پاکستانیوں کو خوش کر دیا

”ہم بدلہ لیں گے۔۔۔“ مکی آرتھر نے ’اعلان جنگ‘ کر دیا، پاکستانیوں کو خوش کر ...
”ہم بدلہ لیں گے۔۔۔“ مکی آرتھر نے ’اعلان جنگ‘ کر دیا، پاکستانیوں کو خوش کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ایشیاءکپ آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور سپر فور مرحلے کے صرف 2 میچ باقی رہ گئے ہیں جس کے بعد فائنل میچ کھیلا جائے گا تاہم ابھی یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کہ فائنل میں بھارت کا ٹاکرا کس ٹیم کیساتھ ہو گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم رواں ٹورنامنٹ میں دو بار بھارت کے مدمقابل آئی اور دونوں بار ہی شکست مقدر بنی جس پر پاکستانی غمگین بھی ہیں اور برہم بھی اور اب یہ دعا کر رہے ہیں کہ بنگلہ دیش سے میچ جیت کر فائنل میں پہنچیں تو پھر بھارت کو شکست دے کر ٹرافی بھی جیتیں۔
ایسا لگتا ہے کہ یہ خواہش صرف پاکستانیوں کی ہی نہیں بلکہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی بھی ہے جنہوں نے بنگلہ دیش اور بھارت کیخلاف ’اعلان جنگ‘ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ قومی ٹیم ناصرف بنگلہ دیش کو ہرا کر فائنل میں جائے گی بلکہ فائنل میچ میں شکست دے کر راﺅنڈ میچز میں ہونے والی شکست کا بدلہ بھی لے گی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم سپرفور مرحلے کے اپنے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچے گی اور وہاں بھارت کو شکست دے کر اسی ٹورنامنٹ میں ملنے والی دو مرتبہ شکست کا بدلہ چکائے گی اور قوم کو تحفہ دے گی۔

مزید :

کھیل -