بیوٹی پارلر کے باہر سے اغواہونیوالی دلہن کے واقع کا ڈراپ سین، دراصل وہ کہاں تھی؟ انتہائی حیران کن انکشاف منظرعام پر
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نارتھ ناظم آباد میں بیوٹی پارلر کے باہر سے دلہن کے اغواکا ڈراپ سین ہوگیاہے اور پولیس نے اعلان کیا ہے کہ دلہن دراصل اپنے سابق منگیترکیساتھ چلی گئی اور دونوں نے نکاح کرلیا ہے، لڑکی نے سابق منگیتر کو فون کرکے بلایاتھا، دلہن کے بھائی فاروق کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کیاگیاتھا،لڑکی کے والدین کا الزام ہے کہ 4 ملزمان ان کی بیٹی کو اغوا کرکے لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق قرةالعین کی 30 ستمبر کو شادی تھی اور مایوں کی تیاری کے لیے وہ اپنی بہن کے ساتھ نارتھ ناظم آباد میں واقع ایک بیوٹی پارلر گئی تھی۔اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ ان کی بیٹی کو پارلر کے باہر سے ا±س کے سابق منگیتر علی نے اغوا کرلیا ہے۔علی کے بیوٹی پارلر پہنچنے پر دلہن کی بہن نے شور بھی مچایاتھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بہن کے شور مچانے پر لوگ جمع ہوگئے تھے لیکن موقع پر قرة العین نے لوگوں کو کہا کہ وہ مرضی سے جارہی ہے۔
دوسری جانب ایس ایچ او تیموریہ کے مطابق گمشدگی سے پہلے علی اور قرةالعین کے درمیان فون پر رابطہ بھی ہوا تھا، پولیس نے پارلر انتظامیہ سے بھی پوچھ گچھ کی ہے، ایس ایس پی کے مطابق لڑکی اپنی مرضی سے سابق منگیتر کیساتھ گئی اور دونوں نے آپس میں ہی عدالت جاکر نکاح کرلیا ہے ۔پولیس کاکہناہے کہ نکاح نامہ پیش کرنے پرمقدمہ سی کلاس ہوجائےگا لیکن اگر نکاح نامہ پیش نہ کیاگیاتومقدمہ کے مطابق نامزد ملزمان کی گرفتاری ہوگی۔مقدمے میں علی اور تین دیگر لوگ نامزد ہیں۔ایک سوال کے جواب میں پولیس نے بتایاکہ اب تک کی تحقیقات میں 4 لوگوں کے پارلر پر پہنچنے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں تاہم پارلر پر صرف علی آیا تھا۔