”ہمارا نمبر ون پلان اس باؤلر سے بچنا ہے کیونکہ۔۔۔“ آسٹریلین ٹیم کس پاکستانی باؤلر کیخلاف بھرپور تیاری کر رہی ہے؟ جان کر آپ بھی مسکرا اٹھیں گے

”ہمارا نمبر ون پلان اس باؤلر سے بچنا ہے کیونکہ۔۔۔“ آسٹریلین ٹیم کس پاکستانی ...
”ہمارا نمبر ون پلان اس باؤلر سے بچنا ہے کیونکہ۔۔۔“ آسٹریلین ٹیم کس پاکستانی باؤلر کیخلاف بھرپور تیاری کر رہی ہے؟ جان کر آپ بھی مسکرا اٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹر پیٹر سڈل نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کیخلاف سیریز میں ہمارا نمبر ون پلان لیگ سپنر یاسر شاہ سے بچنا ہو گا۔
آسٹریلیا کیخلاف آخری سیریز میں یاسر شاہ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17.25 کی اوسط سے 12 وکٹیں حاصل کی تھیں اور ان کی اس شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی تھی۔ پیپر سڈل کا کہنا ہے کہ میزبان ٹیم پاکستان کو یو اے ای میں کھیلنے کا کافی تجربہ ہے، آسٹریلیا کو اس دورے کے دوران گرمی، لیگ سپن اور یاسر شاہ سے نمٹنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ اس سیریز میں اہم کردار ادا کریں گے، اور میرے خیال سے یہ بہت سخت مقابلہ ہو گا۔ انہوں نے ہمارے خلاف آخری سیریز میںبہت اچھی باﺅلنگ کی تھی اور بہت وکٹیں لی تھیں، تو میرے خیال سے ان سے نمٹنا ہمارا نمبر ون منصوبہ ہو گا۔
واضح رہے کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم چار سال کے عرصے کے بعد اپنے دو بہترین بلے بازوں سٹیو سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کے بغیر یو اے ای میں کرکٹ کھیلنے آ رہی ہے اور اسے پاکستان کے سپن اٹیک کا سامنا کرنا ہو گا۔ پیٹر سڈل کا کہنا ہے کہ وہ شاداب خان کیخلاف بھی بھرپور تیار کر رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -