”بھارت سے دو میچوں میں شکست اس لئے ہوئی کیونکہ۔۔۔“ شعیب ملک نے ایسی وجہ بتا دی کہ آپ کہ ثانیہ مرزا بھی حیران رہ جائیں

”بھارت سے دو میچوں میں شکست اس لئے ہوئی کیونکہ۔۔۔“ شعیب ملک نے ایسی وجہ بتا ...
”بھارت سے دو میچوں میں شکست اس لئے ہوئی کیونکہ۔۔۔“ شعیب ملک نے ایسی وجہ بتا دی کہ آپ کہ ثانیہ مرزا بھی حیران رہ جائیں

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈر اور سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ بھارتی کھلاڑی پاکستانی ٹیم سے زیادہ تجربہ کار ہیں اور پے در پے شکست نہ تجربہ کاری کا نتیجہ ہے تاہم اگلے میچوں میں جیت کیلئے ہر کھلاڑی کو انفرادی طور پر کارکردگی دکھانا ہو گی۔

دبئی میں آج میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچز میں جو کچھ ہوا اس کے بعد ڈریسنگ روم میں یقینا مایوسی تھی جس کے بعد کھلاڑیوں نے مل بیٹھ کر اس پر بات کی۔ہم بھارت کے خلاف دو میچز ہارے اور بعض شعبوں میں ہمیں بہتری کی ضرورت ہے، اگلے میچز میں انفرادی منصوبہ بندی میں کچھ تبدیلیوں کی ضرورت ہے تاکہ کارکردگی بہتر ہو سکے۔

قومی آل راﺅنڈر کا کہنا تھا کہ بڑی ٹیم کے خلاف میچ میں دباو¿ ضرور ہوتا ہے لیکن میں یہ نہیں سمجھتا کہ کون سی ٹیم مضبوط ہے اور کون کمزور کیونکہ میچ والے دن اگر دو سے تین باﺅلرز یا بیٹسمین کارکردگی دکھا دیں تو میچ کا نتیجہ بدل جاتا ہے۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی فارم میں نہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ کارکردگی میں تسلسل لائیں کیونکہ فتح کیلئے ہر کھلاڑی کو انفرادی طور پر پرفارم کرنا ہوگا، یہ کرکٹ بورڈ، مینجمنٹ یا سلیکشن کمیٹی کی نہیں بلکہ کھلاڑی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے۔

آل راو¿نڈر شعیب ملک نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی سے سنچری بنانا اور 5 وکٹیں لینا تقاضا نہیں بلکہ مقصد یہ ہے کہ کھلاڑی گراونڈ میں جائیں اور اچھے شارٹس کھیلتے ہوئے کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھیں۔

مزید : کھیل