مارٹن کوبلر نے اسلام آباد کے ایک علاقے میں کوڑا کرکٹ کی تصویر شیئر کی تو سی ڈی اے نے ایسا کام کر دیا کہ خود مارٹن کوبلر کو بھی یقین نہیں آئے گا، جان کر آپ بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے

مارٹن کوبلر نے اسلام آباد کے ایک علاقے میں کوڑا کرکٹ کی تصویر شیئر کی تو سی ڈی ...
مارٹن کوبلر نے اسلام آباد کے ایک علاقے میں کوڑا کرکٹ کی تصویر شیئر کی تو سی ڈی اے نے ایسا کام کر دیا کہ خود مارٹن کوبلر کو بھی یقین نہیں آئے گا، جان کر آپ بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے سوشل میڈیا پر اسلام آباد میں کوڑا کرکٹ کی نشاندہی کی جس پر سی ڈی اے نے 2 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

مارٹن کوبلر سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور وہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے کوششوں کیساتھ ساتھ اکثر اوقات سماجی مسائل کی نشاندہی بھی کرتے رہتے ہیں۔مارٹن کوبلر پاکستان کے شمالی علاقوں کی خوبصورت کے سحر میں بھی مبتلا ہیں جبکہ وہ ہمیشہ مختلف شہروں میں اپنی مصروفیات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔

جرمن سفیر نے آج اسلام آباد سے ایک سیکٹر کی تصویر شیئر کی اور دارلحکومت کی خوبصورتی کیساتھ ساتھ وہاں پڑے کچرے کی نشاندہی کی۔ انہوں نے ایف سیون فور کی گلی نمبر 56 میں پڑے کوڑے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا” سڑک سے گزرتے ہوے اسلام آباد میں جہاں خوبصورت جگہ نظر آتی ہے وہیں جابجا کوڑے کے ڈھیر بھی نظر آتے ہیں، جیسا کہ F7/4 گلی 56میں، ٹھوس کوڑا اس طرح سے ہر جگہ نہیں پھینکا جاسکتا۔یہ ڈینگی اور دیگر مضرِ صحت اثرات کا سبب بنتا ہے! کیا کیا جاسکتا ہے؟“

جرمن سفیر کی نشاندہی کے بعد کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) بھی حرکت میں آ گئی اور ڈائریکٹر سینی ٹیشن سردار خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سپروائزر اور انسپکٹر کو معطل کر دیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد